ورلڈ کپ 2015 بھارتی ٹیم کی قیادت کیلیے دھونی ہی موزوں ہیں کپیل دیو

دھونی چھٹی اور ساتویں پوزیشن کے بہترین بیٹسمین ہیں، اس پوزیشن پر ان کی اوسط 50 سے زائد ہے، کپیل دیو

دھونی چھٹی اور ساتویں پوزیشن کے بہترین بیٹسمین ہیں، اس پوزیشن پر ان کی اوسط 50 سے زائد ہے، کپیل دیو فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
سابق بھارتی کرکٹ کپتان کپیل دیو کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ورلڈ کپ میں اعزاز کے دفاع کیلیے دھونی ہی بہترین بھارتی کپتان ثابت ہوں گے۔


اس بابت سوال پر انھوں نے کہا کہ انھیں قیادت سے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر دھونی ورلڈ کپ تک فٹ رہتے ہیں تو وہ لازمی طور پر بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے، کیونکہ وہ چھٹی اور ساتویں پوزیشن کے بہترین بیٹسمین ہیں، اس پوزیشن پر ان کی اوسط 50 سے زائد ہے،سابق آسٹریلین قائد ای ین چیپل نے گذشتہ دنوں اپنے ایک کالم میں تجویز دی تھی کہ کوہلی کو بھارتی ٹیم کا کپتان بنادینا چاہیے۔ اس کے علاوہ انھوں نے مزید کہا کہ ویرت کوہلی دنیائے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر سے زیادہ ریکارڈ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بشرطیکہ وہ انجری مسائل سے بچا رہے۔

تاہم میں ان کا موازنہ ریٹائر ہونے والے ٹنڈولکر سے نہیں کرسکتا ، کیونکہ جس طرح دنیائے کرکٹ یں دوسرا ڈان بریڈ مین نہیں آیا اسی طرح ٹنڈولکر بھی اپنی طرز کا واحد بیٹسمین رہا ہے، تاہم کوہلی میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، وہ ابھی محض24 برس کا ہے اور اس کے سامنے طویل کیریئر پڑا ہے۔
Load Next Story