ناظم جوکھیوقتل والدہ نے صلح سے متعلق بیان قلمبند کرادیا

جام اویس سمیت 6ملزمان سے صلح ہوگئی،اللہ کے نام پر معاف کیا،والدہ

اگرعدالت جام اویس ودیگرملزمان کوبری کرتی ہے توکوئی اعتراض نہیں ۔ فوٹو : فائل

عدالت میں مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا۔

ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو ناظم جوکھیوقتل کے مقدمے میں مقتول کی والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا، مقتول کی والدہ نے عدالت کے روبرو حلف نامے کی تصدیق کردی۔


مقتول کی والدہ نے بیان میں کہا کہ جام اویس سمیت 6 ملزمان سے صلح ہوگئی ہے ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں، اللہ کے نام پر معاف کیا ہے، ہم نے اپنے بڑوں کے کہنے پر ایم پی اے جام اویس و دیگر ملزمان کے ساتھ صلح کر لی ہے، اگرعدالت جام اویس و دیگر ملزمان کوکیس سے بری کرتی ہے توکوئی اعتراض نہیں ہے۔

صلح کرنے والے ملزمان میں ایم پی اے جام اویس، معراج، سلیم، دودا خان، محمد سومار اور احمد خان شامل ہیں، 3ملزمان حیدر علی، میر علی اور نیاز سالار کے خلاف مقدمہ چلے گا۔
Load Next Story