صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی2روز بند رہے گی

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 9بجے سے پیر کی صبح 9بجے تک بند رہیں گے

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق صنعتوں کو گیس کی سپلائی اتوار کی صبح 7بجے سے منگل کی صبح بجے تک بند رہے گی۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قلت کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی 48گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق زمزمہ اور بھٹ فیلڈ سمیت تین گیس فیلڈز کی مرمت کے باعث سسٹم میں 250سے 300ایم ایم سی ایف یومیہ گیس کی کمی کا سامنا ہے ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 9بجے سے پیر کی صبح 9بجے تک بند رہیں گے جبکہ صنعتوں کو گیس کی سپلائی اتوار کی صبح 7بجے سے منگل کی صبح بجے تک بند رہے گی۔
Load Next Story