حکومت طالبان سے جاری مذاکرات پر اعتماد میں لے فاروق ستار
عوامی حمایت برقرار رکھنے کیلیے حکومت گاہے بگاہے مشاورتی عمل کا آغاز کرے
غیرملکی پرچموں کی پابندی پر بنگالی عوام اپنی حکومت پردباؤ ڈالیں، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ اگرحکومت نے طالبان سے جاری مذاکرات پراعتماد میں نہ لیا تومذاکراتی عمل کے لیے کی جانے والی حمایت واپس لے سکتے ہیں۔
مذاکرات پر عوامی حمایت برقراررکھنے کے لیے حکومت گاہے بگاہے سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل کا آغاز کرے۔ بنگلہ دیشی عوام کرکٹ گرائونڈزمیں غیرملکی پرچموں کے لہرانے پرپابندی کے حکومتی فیصلے کوواپس لینے کے لیے اپنی حکومت پردبائو ڈالیں۔ بدھ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ کھیلوں میں سیاست کسی طوربھی برداشت نہیں۔
بنگالی حکومت کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ کے دوران غیرملکی پرچموں پرپابندی عائدکرنا درست نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے 9ستمبر کوطالبان سے مذاکرات کے لیے مشروط حمایت کااعلان کیاتھا کہ یہ مذاکرات آئین پاکستان کی حدودمیں ہوںگے لیکن 9ستمبر کے بعدسے اب تک حکومت نے مذاکراتی عمل پرایم کیوایم کوکسی قسم کے اعتمادمیں نہیں لیاتو یہ حمایت ختم بھی ہوسکتی ہے۔