اسپتال سے قیدی فرار غفلت برتنے والے2پولیس اہلکاروں کا ریمانڈ

اغوا منشیات اور اسلحہ رکھنے کے الزامات میں گرفتار ملزم راشد جناح اسپتال کی انتہائی نگہداشت واڑ میں زیر علاج تھا

پولیس اہلکاروں کی غفلت کے باعث قیدی اپنے ساتھیوں کے مدد سے فرار ہوگیا۔ فوٹو: فائل

پولیس اہلکاروں کی غفلت لاپروائی کے باعث جناح اسپتال میں زیر علاج۔

خطرناک قیدی راشد کے فرار ہونے پر گرفتار پولیس اہلکار عامراقبال اور عمردراز کو عدالت میں پیش اور5روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل، اغوا منشیات اور اسلحہ رکھنے کے الزامات میں گرفتار ملزم راشد جناح اسپتال کی انتہائی نگہداشت واڑ میں زیر علاج تھا، 13ستمبر کو مذکورہ پولیس اہلکاروں کی غفلت لاپروائی کے باعث قیدی اپنے ساتھیوں کے مدد سے فرار ہوگیا تھا، تھانہ صدر نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مقتدر علی خان کے روبرو پیش کیا تھا۔


استغاثہ کے مطابق فرار ہونے والے قیدی کو جون 2009میں تھانہ فیروزآباد نے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا تھانہ سپر مارکیٹ کو ملزم منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں مطلوب تھا جسے باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا تھا، ملزم کیخلاف تین سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے قتل اور اقدام قتل کے الزام میں ملوث ملزمان عامر عرف عامرو اور غلام اصغر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت وکیل پیر شفیق الرحمن ایڈووکیٹ کے اہم انکشاف کے بعد مسترد کردی ہے، استغاثہ کے مطابق 2 جولائی کو ملزمان نے معمولی تنازع پر 14سالہ عاقب کو فائرنگ کرکے ہلاک جبکہ مدعی گلاب خان ،نعیم ، گل محمد ، میرو خان سمیت6افرادکو زخمی کردیا تھا۔

علاوہ ازیں سینئر سول جج غربی خلیل الرحمن جعفری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کنیر فاطمہ نے پولیس مقابلہ اقدام اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں لیاری گینگ وار کے راشد ریکھا کے دو بھایوں خالد اور عبدالکریم کو فی کس75ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ،ملزمان کے وکلا گل حسن اور صالح بلوچ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکلوں کو رینجر نے دوران آپریشن تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا بعدازاں پولیس کی تحویل میں دیدیا تھا۔
Load Next Story