ویمنز ورلڈ ٹی 20 پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان ختم
نیوزی لینڈ59رنز سے کامیاب،سوزی نے94کی اننگز کھیلی،آسٹریلوی لیننگ کی سنچری
ویمنز ورلڈ ٹی 20: آئرلینڈکیخلاف آسٹریلوی پلیئر میگ لیننگ کا اسکوائر لیگ کی جانب شاٹ
آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان تقریباً ختم ہوگیا ۔
نیوزی لینڈ نے 59رنز سے مات دیتے ہوئے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، فاتح ٹیم نے کپتان سوزی بیٹس کے ناقابل شکست94 رنز کی بدولت167 کا مجموعہ پایا، پاکستانی مزاحمت 108 پر دم توڑ گئی۔ میگ لیننگ نے تاریخ کی دوسری بڑی انفرادی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو آئرلینڈ کیخلاف 78 رنز سے کامیابی دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق کیویز کیخلاف 168 رنز کا پیچھا کرنے والی گرین شرٹس کی پہلی وکٹ نین عابدی (11) کی صورت میں 23 کے مجموعی اسکور پر گری، 13 رنز کے اضافے کے بعد ندا ڈار (3) اور بسمہٰ معروف(1) کا قصہ بھی تمام ہوگیا،56 رنز پردوسری اوپنرجویریہ خان(35) کی مزاحمت بھی ختم ہوگئی، آخری 10 اورز میں ٹیم کو 110 رنز کی ضرورت تھی، اس موقع پر کپتان ثنا میر نے ناٹ آؤٹ 35 رنز بناکرشکست سے فاصلہ تھوڑا کم کیا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کو ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ راس آگیا۔
اوپنرز نے 10.2 اوورز میں 83 رنز کا آغاز فراہم کرتے ہوئے گرین شرٹس کی امیدوں کو شدید دھچکا پہنچایا، سوفی ڈیوائن44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، سوزی بیٹس نے صرف 61 گیندوں پر2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 94 رنز بنائے، ٹیم نے 167 کا مجموعہ پایا۔ دوسرے میچ میں میگ لیننگ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی دوسری بڑی انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو آئرلینڈ کیخلاف 78 رنز سے فتحیاب کرا دیا، کامیاب سائیڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 191 رنز بنائے، میگ لیننگ نے 65 گیندوں پر 126 رنز اسکور کیے۔ جواب میں آئرش ٹیم 7 وکٹیں گنوانے کے باوجود صرف 113 رنز تک ہی محدود رہی۔