اے سی ایل سی کی چھاپہ مار کارروائیاں 12 کار لفٹر گرفتار
2 گاڑیاں اور 6 موٹر سائیکلیں برآمد،ملزمان کے انکشاف پر مزید گرفتاریاں متوقع
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ فوتو: فائل
اینٹی کار لفٹنگ سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 گاڑیاں اور 6 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اینٹی کارلفٹنگ سیل خرم وارث کی خصوصی ہدایت پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل لفٹروں کے خلاف جاری مہم کے دوران اے سی ایل سی نے قائد آباد ، سرجانی ٹاؤن ، صدر ٹاؤن اور ویسٹ زون کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 12 ملزمان قلندر بخش ، جنید ، احسن ریاض ، سمیع اﷲ ، فیصل اسلم ، حضرت علی ، محمد اویس ، محمد ارشد ، راحیل ، ممتاز علی ، نثار اور راشد کو گرفتار کر کے2گاڑیاں رجسٹریشن نمبرAJE-694 اور AFR-2012 کے علاوہ 6 موٹر سائیکلیں رجسٹریشن نمبرKDV-3375 ، KER-7253 ، KFP-8381 ، KEL-4238 ، KCC-7309 اور KFN-8629 برآمد کرلیں ۔
خرم وارث نے بتایا کہ شہر میں موجود کار لفٹروں کے مختلف گروہ کام کر رہے ہیں ،اس سلسلے میں ملزمان کی گرفتاری سے کامیابی حاصل ہوئی ہے ،انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف کیا ہے، پولیس ان کے گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔