جومرضی کرلیں مشرف کیس سے کچھ نہیں نکلے گا شیخ رشید
جسٹس فیصل عرب پر بہت پریشر تھا،مجھے کینیڈا جانے سے روکنے میں حکومت ملوث ہے
نفسیاتی طور پر طالبان تیز اورلاہور کے حکمران ڈرپوک ہیں، پروگرام تکرارمیں گفتگو۔ فوٹو: فائل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے کینیڈا کے سفرسے روکنے میں حکومت ملوث ہے، مجھے خود کینیڈا کے سفارتخانے کی طرف سے خط موصول ہوا جس میں انہوں نے مجھے کلیئر کیا تھا۔
عدالت پرویزمشرف کے کیس میں بہت تنائو کا شکار تھی مشرف کا کیس اب کم وبیش 3 ماہ آگے چلا جائے گا،ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جسٹس فیصل عرب پر بہت پریشر تھا کیونکہ مشرف کے دور میں براہ راست متاثر ہوئے وہ ہٹائے بھی گئے پھر ان کو لایا بھی گیا ان کا یہ فیصلہ درست فیصلہ ہے،اب نیا بینچ بننا چاہیے، نئے بینچ کے سوا اب کوئی اورراستہ نہیں جومرضی کرلیں اس کیس سے کچھ نہیں نکلنا،سارے سیاستدان مارشل لا کی پیداوار ہیں،ضیا الحق اورمشرف میں کوئی فرق نہیں ان کو شرم کرنی چاہیے،کینیڈا کے سفر سے روکنا میرے ہی نہیں ساری پارلیمنٹ کے منہ پرطمانچہ ہے مجھے کینیڈا کے ہائی کمشنر نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ ہے نہ ہی ہمارا اس ساری صورتحال سے کوئی تعلق، میں اس بات کو چھوڑوں گا نہیں عدالت میں جائوں گا ،میں اندرکا بھیدی ہوں ایسی لنکا ڈھائوں گا کہ سب یاد رکھیں گے۔