کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکو سے اسلحہ اور 5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی

(فوٹو فائل)

سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر کے اسلحہ اور 5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے لانڈھی ریڑھی گوٹھ لٹھ بستی میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔


ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 33 سالہ محمد بخش عرف پپو ولد خیر محمد کے نام سے کی گئی، ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈٓاکو سے ایک پستول اور 5 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والا ملزم منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ہلاک کیا جانے والا ملزم مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔ ملزم اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ہلاک ہونے والے ملزم کا کرائم ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
Load Next Story