شاہین کو ریکوری کے لیے 2 سے 3 ماہ درکار ہوں گے شاہد آفریدی
میڈیکل پینل اسپورٹس انجریز کاکچھ جانتا بھی ہے یا نہیں،عاقب جاوید
انھیں فیلڈنگ کے دوران خیال رکھنا ہوگا کہ کسی ایسی پوزیشن میں ڈائیو نہ لگائیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ریکوری کیلیے پورے 2 سے 3 ماہ درکار ہوں گے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کی انجری کے بعد ایک بار پھر متاثرہ جگہ پر زور پڑا ہے، میرے خیال میں پیسر کو ریکوری کیلیے پورے 2 سے 3 ماہ درکار ہوں گے،انھیں فیلڈنگ کے دوران خیال رکھنا ہوگا کہ کسی ایسی پوزیشن میں ڈائیو نہ لگائیں جس کے بعد ایک بار پھر ری ہیب کی ضرورت پڑ جائے۔
انھوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو اب بہت احتیاط سے کھیلنا ہوگا ، پی سی بی کو بھی انھیں بہت احتیاط سے کھلانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کو دوا کا سہارا لیتے ہوئے بولنگ جاری رکھنا چاہیے تھی،شعیب اختر
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فخرزمان کو فٹ قرار دیا مگر وہ چند اوورز میں ہی ہمت ہار گئے،شاہین شاہ آفریدی بھی مکمل فٹ نہیں مگر انھیں ورلڈکپ میں کھلایا گیا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ میڈیکل پینل اسپورٹس انجریز کے بارے میں کچھ جانتا بھی ہے یا نہیں۔