گلوکارہ زیب’’ افغان اسٹار ‘‘میں شرکت کے بعد بھارت چلی گئیں

افغانستان میں ہونیوالے پروگرام میں بطور جج مدعوتھی،میرا گانا’’پیمونا‘‘خاص طور سناگیا

2 نئے گیت ریکارڈ کرانے کے علاوہ وڈیوکے لیے ماڈلزکاانتخاب کرونگی،زیب ۔ فوٹو : فائل

معروف گلوکارہ زیب افغانستان کے مقبول پروگرام '' افغان اسٹار '' میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔ جہاں وہ اپنے کچھ نئے پراجیکٹس پر کام شروع کرینگی۔


بھارت روانگی سے قبل زیب نے '' ایکسپریس '' کوبتایا کہ '' افغان اسٹار'' موسیقی کا مقبول پروگرام ہے جس کے ذریعے نوجوان گلوکاروں کو چنا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے فائنل میں مجھے بطورجج مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پرمجھے یہ جان کربے حد خوشی ہوئی کہ میرا گیت '' پیمونا ''افغانستان میں بہت مقبول ہے۔ جیسے ہی میں پروگرام میں پہنچی توشرکاء نے فرمائش کرتے ہوئے مجھ سے یہی گیت سنا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں بہت اچھا رسپانس ملا اوراب میں کچھ نئے پراجیکٹس سائن کرنے کے لیے بھارت جارہی ہوں۔ جہاں پرمیں ایک طرف دونئے گیت ریکارڈ کرونگی اوراس کے علاوہ ایک گیت کے وڈیو بنانے کے لیے نئے چہروںکا انتخاب بھی کرونگی۔ انھوں نے کہا کہ رواں برس کے دوران بہت سے پراجیکٹس مارکیٹ میں آئینگے اور امید ہے کہ لوگ ان کوپسند کرینگے۔
Load Next Story