ورلڈ ٹی20 پروٹیز سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلیے بے تاب
آج انگلینڈ سے مقابلہ، ڈی ویلیئرز قیادت کرینگے،کیویز اور نیدرلینڈز بھی آمنے سامنے
آج انگلینڈ سے مقابلہ، ڈی ویلیئرز قیادت کرینگے،کیویز اور نیدرلینڈز بھی آمنے سامنے۔ فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
آئی سی سی ورلڈ ٹی20 میں جنوبی افریقی ٹیم آج انگلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔
پروٹیزکامیابی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلیے بے تاب ہیں، قبل ازیں گروپ ' ون ' کا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں مایوس کن آغاز کے باوجود پے درپے فتوحات نے جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن کردیا ہے، چوکرز کی منفی شہرت رکھنے و الی ٹیم ہفتے کو اپنے آخری اور چوتھے لیگ میچ میں انگلینڈ کا سامنا کرے گی، نیوزی لینڈ سے افتتاحی میچ میں ناکام رہنے والی انگلش ٹیم نے سری لنکا کیخلاف سنسنی خیز مقابلہ جیت کر خود کو ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رکھا ہے، جنوبی افریقہ نے کیویز اور نیدرلینڈز کیخلاف فتوحات بمشکل تمام بالترتیب 2 اور6رنز سے حاصل کیں، فاف ڈوپلیسی کے سلو اوور ریٹ پر ایک میچ کیلیے معطل ہونے پر ٹیم کی باگ دوڑ ون ڈے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز سنبھالیں گے۔
مڈل آرڈر میں خلا فرحان بہردین سے پُر کیا جائیگا، ممبئی میں کیس کی سماعت میں شریک ہونیوالے وین پارنیل نے دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کرلیا، مورن مورکل کی بھی واپسی متوقع ہے، دن کا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ہوگا، پروٹیز کو پریشان کرنے والی ڈچ ٹیم سے کیوی کپتان برینڈن میک کولم خاصے متاثر ہیں، انھوں نے کہا کہ حریف کو کچھ گنوانے کا خطرہ نہیں لہذا ہمیں دیکھنا ہو گاکہ ہمارے خلاف کیسا انداز اختیار کرتے ہیں، ہم ان کا سامنا کرنے کیلیے پوری طرح تیار ہیں، کیویز کو اس مقابلے کیلیے چار دن کا آرام مل چکاہے ، ان کے کیمپ سے کسی پلیئر کے ان فٹ ہونے کی بھی اطلاعات نہیں ہیں، اسی طرح ڈچ ٹیم بھی اپنی موجودہ پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتی، جنوبی افریقہ کیخلاف 5وکٹیں لینے والے احسن ملک حریف بیٹسمینوں کیلیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔