کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منافع کا حصول 49 پوائنٹس گرگئے

آئل اینڈ گیس ودیگر شعبوں میں فروخت سے مندی، انڈیکس 27 ہزار 116 پوائنٹس پر آگیا،185کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی

آئل اینڈ گیس ودیگر شعبوں میں فروخت سے مندی، انڈیکس 27 ہزار 116 پوائنٹس پر آگیا،185کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی فوٹو : آن لائن

ISLAMABAD:
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 3روز کی تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ کا اختتام معمولی مندی پر ہوا،کے ایس ای100انڈیکس49.36 پوائنٹس کی کمی سے 27116.13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


کاروباری ہفتے کے مندی پر اختتام کے باوجود مارکیٹ سرمائے میں 5ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم 65 کھرب 67 ارب 29 کروڑ 61 لاکھ 44 ہزار 943 روپے سے بڑھ کر 65 کھرب 73 ارب 10 کروڑ 17 لاکھ 75 ہزار 606 روپے ہو گیا، دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری حجم میں 30 فیصدکی کمی دیکھی گئی اور کاروباری حجم 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد حصص کی کمی کے بعد25کروڑ کی سطح سے گر کر 17 کروڑ 7 لاکھ 78 ہزار 40 حصص کی سطح پر آگیا، مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کارو ں کی جانب سے آئل اینڈ گیس اور دیگر سیکٹرز میں حصص کی زبردست فروخت کے باعث کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا، ٹریڈنگ کے دوران آئل اینڈ گیس انڈیکس میں 215پوائنٹس کی کمی جبکہ بینکنگ انڈیکس میں 137 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، رفحان میعظ اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جہاں رفحان میعظ کے حصص کی قیمت 451.50 روپے کے اضافے سے 9481.50 اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 9000روپے رہی جبکہ باٹا کے حصص کی قیمت 24.61 روپے کمی سے 2775.39 اور آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 18.90 روپے کمی سے 1011.10روپے رہی، کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 90.22 پوائنٹس کی مندی سے 19200.54 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 18 پوائنٹس کے اضافے سے 20379پوائنٹس پر بند ہوئے۔
Load Next Story