سیمی بڑبولے فالکنر کو جواب دینے پرخوش
ہم اس شخص کو جواب دیکر اچھا محسوس کررہے ہیں جو باتیں بہت کرتا تھا، سیمی
ہم اس شخص کو جواب دیکر اچھا محسوس کررہے ہیں جو باتیں بہت کرتا تھا، سیمی. فوٹو: بی سی سی آئی/فائل
ویسٹ انڈین کپتان سیمی نے ورلڈ ٹی 20 میں آسٹریلیا کیخلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد حریف بولر جیمز فالکنر سے بھی حساب بے باق کرلیا۔
پریس کانفرنس میں سیمی نے کہا کہ ہم اس شخص کو جواب دیکر اچھا محسوس کررہے ہیں جو باتیں بہت کرتا تھا، انھوں نے یہ بات آسٹریلوی پیسر فالکنر کے حوالے سے کہی، واضح رہے کہ جمعے کو میچ کے اختتامی اوور میں ابتدائی دو گیندیں نہ کھیل پانے والے سیمی نے تیسری اور چوتھی گیند پر فالکنر کو 2 لگاتار چھکے جڑکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔ یاد رہے کہ کینگرو پیسر نے ایک بیان میں ویسٹ انڈیز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔