کراچی میں خاتون کے مبینہ اغواکار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

مفرور ملزم خرم نثار سوئیڈن کا مستقل رہائشی، سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا، نشے کا عادی اور بری صحبت کا شکار تھا، مقدمہ درج

مقتول اہلکار عبدالرحمن کی آئندہ ماہ شادی طے تھی، دوسری تصاویر ملزم اور اس کی گاڑی کی ہیں

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہل خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈیفنس کے علاقے فیز فائیو 26 اسٹریٹ عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی۔ مقتول کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول پولیس اہلکار شاہین فورس میں تعینات تھا جس کی درخشاں کے علاقے ڈیفنس خیابان بادبان میں ڈیوٹی تھی۔

 
Load Next Story