سندھ میں گنے کی فی من سرکاری قیمت پنجاب سے زیادہ مقرر
گنے کی قیمت 302 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،منظور وسان
قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن بھی فوری طور پر جاری کیا جارہا ہے، صوبائی مشیر زراعت ۔ فوٹو : فائل
سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گنے کی قیمت 302 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گنے کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی فوری طور پر جاری کیا جارہا ہے۔
منظور وسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں شوگر ملیں چل رہی ہیں، کاشت کاروں کو ربیع سیزن میں گندم کی بوائی کے لیے بیج خریداری کی مد میں فی ایکڑ 5 ہزار روپے دینے کا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا ہے، تپہ سطح پر کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں، سندھ حکومت نے گنے کی قیمت پنجاب سے زیادہ مقرر کی ہے۔