جرمن فٹبالرز کا میچ سے قبل منہ ڈھانپ کر انوکھا احتجاج

آرم بینڈ پر پابندی ہمارے بولنے کے حق پر پابندی کے مترادف ہے، جرمن پلیئرز

آرم بینڈ پر پابندی ہمارے بولنے کے حق پر پابندی کے مترادف ہے، جرمن پلیئرز۔ فوٹو : انٹرنیٹ

جرمن پلیئرز نے جاپان کیخلاف میچ کے موقع پر انوکھا احتجاج کیا۔

متنازع ''ون لو'' آرم بینڈ پر فیفا کی جانب سے عائد پابندی پر جرمن پلیئرز نے جاپان کیخلاف میچ کے موقع پر انوکھا احتجاج کیا۔


کھلاڑیوں نے اپنے منہ ہاتھ سے ڈھانپ رکھے تھے، انھوں نے کہا کہ آرم بینڈ پر پابندی ہمارے بولنے کے حق پر پابندی کے مترادف ہے، فیفا نے دھمکی دی کہ متنازع آرم بینڈ استعمال کرنے پر کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔

قبل ازیں خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 10 ویں میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

Load Next Story