ابراہیم حیدری سمندر میں لانچ الٹنے سے 2 ماہی گیر ڈوب گئے

2 ماہی گیروں زبیر اور اظہر کو بچالیا گیا، لانچ تیز ہواؤں کی زد میں آکر الٹی

2 ماہی گیروں زبیر اور اظہر کو بچالیا گیا، لانچ تیز ہواؤں کی زد میں آکر الٹی۔ فوٹو: فائل

ابراہیم حیدری کے کھلے سمندر میں لانچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 ماہی گیر ڈوب گئے اور2 کو بچالیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب المدینہ نامی لانچ میں سوار 4ماہی گیر مچھلی کی شکار کے لیے جا رہے تھے، لانچ جب کھلے سمندر میں پہنچی تو تیز ہواؤں کی زد میں آکر طلسی کریک کے مقام الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر گہرے سمندر میں ڈوب گئے۔

پاکستان فشر فورک کے ترجمان سامی میمن نے بتایا کہ واقعے کے وقت ایک دوسری لانچ وہاں سے گزر رہی تھی کہ اس میں سوار ماہی گیروں نے المدینہ لانچ میں ڈوبنے والے دو ماہی گیروں زبیر اور اظہر کو بچالیا گیا جبکہ دو ماہی گیر ارشد اور ناکو ابراہیم ڈوب گئے جن کو وہ بچا نہیں سکے ، سامی میمن نے بتایا کہ مذکورہ لانچ چھوٹی تھی جو سمندر میں ہوائوں کا مقابلہ نہیں کرسکی اور الٹ گئی، پولیس کے مطابق ڈوبنے اور بچ جانے والے ماہی گیر ابراہیم حیدری ماہی گیر بستی کے رہائشی ہے اور معمول کے طور پر روزانہ سمندر میں طلسی کریک کے مقام پر مچھلیوں کے شکار پر جاتے ہے۔
Load Next Story