کالعدم تنظیم کے 5 کارندوں سمیت 109 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد
بھتہ خوری میں ملوث عابد اور اس کی اہلیہ فرزانہ جبکہ منشیات فروش شاکر اور اس کے ساتھی بھورا خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا
بھتہ خوری میں ملوث عابد اور اس کی اہلیہ فرزانہ جبکہ منشیات فروش شاکر اور اس کے ساتھی بھورا خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے5ملزمان، زخمی ملزم اور بھتہ خور میاں بیوی سمیت 109 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس نے لائنز ایریا اے بی سینا روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان محمد یاسین عرف عاطف عرف یار محمد ، عطا الرحمن عرف اتو ، رفیق عرف امین ، ساجد عباس عرف وکی اور محمد ندیم کو مقابلے کے بعد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے4 پستول، 2 دستی بم برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزمان مقامی تاجر سے مبینہ طور پر50 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے تھے ، بھتہ طلبی کا مقدمہ تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں درج ہے ، ملزمان بھتے کی رقم وصول کرنے مذکورہ مقام پر آئے تھے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گروہ کا سرغنہ یاسین عرف عاطف ہے جس کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے جو کراچی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مختلف فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ سال 2013 میں7محرم الحرام کو جلوس پر فائرنگ کی گئی تھی ، پاور ہائوس چورنگی کے قریب فائرنگ کر کے میاں بیوی کو فرقہ واریت میں مارا تھا ، اسلحے کی خریداری کے لیے نجی موبائل فون کمپنی کی فرنچائز پر ڈکیتی کی تھی ، انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ لا تعداد ڈکیتیوں ، اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے،ا ن ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی آصف چھوٹو گروپ سے ہے اور ان کا ایک ساتھی آصف عرف عبداللہ جیل میں بند ہے اور لشکر جھنگوی کراچی کا امیر ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو ایک ہفتے قبل رینجرز نے حراست میں لیا تھا اور تفتیش کے بعد گرفتاری ظاہر کرنے کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، ویسٹ زون پولیس نے نے بلدیہ میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث عابد اور اس کی اہلیہ فرزانہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مقامی تاجر سید رحیم کو بھتے کی دھمکیاں دی تھیں اور بھتے کی رقم کی وصولی کے لیے آئے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی طور پر دیگر تاجروں سے بھی بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کرلیا ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر164/14درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ، گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروش شاکر خان اور بھورا خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی، بریگیڈ پولیس نے پریڈی اسٹریٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد ایک ملزم بابر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی حماد فرارہوگیا ، کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے99ملزمان کو گرفتار کرلیا۔