شہریوں کی چھنی موٹرسائیکلیں لاہور پولیس کے زیراستعمال ہونے کا انکشاف
شہری کو 3 سال بعد ایک چالان موصول ہوا تو موٹرسائیکل پولیس اہلکار کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا
ای چالان میں پولیس اہلکاروں کو موٹرسائیکل چلاتےدیکھا جا سکتا ہے فوٹو: ایکسپریس
پولیس کے اہلکاروں کا شہریوں سے دوران ڈکیتی چھینی گئی موٹرسائیکلیں چلانے کا انکشاف پوا ہے۔
شہری کو 3 سال بعد ایک چالان موصول ہوا جس میں موٹرسائیکل پولیس اہلکار استعمال کر رہے تھے، متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کیا تو گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل کا 3 سال بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ای چالان کی تصویر میں 2 پولیس اہلکاروں کو موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے،مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی نہ تو پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی نہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔