ورلڈ ٹوئنٹی 20بنگلہ دیش کا کوئی پلیئرایک نصف سنچری بھی نہ بنا سکا

بنگلا دیش کی جانب سے صرف انعام الحق 3 مواقع پر 40 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔فوٹو: فائل

رواں ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بنگلہ دیش کا کوئی بھی بیٹسمین پانچ میچز میں ایک مرتبہ بھی ففٹی اسکور نہیں کرپایا، صرف انعام الحق تین موقع پر 40 پلس رنز بنانے میں کامیاب رہے۔


شکیب آخری2 میچز میں صرف تین بالز کے مہمان ثابت ہوئے، تمیم اقبال نے 12.40 کی اوسط سے 76 جبکہ کپتان مشفیق نے 69 رنز اسکور کیے، اسی طرح ناصر حسین اور محمود اللہ کی بھی ناقص فارم کا سلسلہ جاری ہے۔ انعام الحق نے کہاکہ مجھے اپنی فارم کے حوالے سے تو کوئی تشویش نہیں لیکن میں زیادہ ذمہ داری اٹھانے کی کوشش کرونگا۔
Load Next Story