ٹی 20 انٹرنیشنل میک کولم2ہزاررنزمکمل کرنے والے پہلے پلیئربن گئے
کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں کیوی بلے باز نے 2 سنچریاں اور 13 ففٹیز اسکور کی ہیں۔
برینڈن مک کولم ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2044 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں،فوٹو: فائل
لاہور:
نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
وہ 2044 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، انھوں نے یہ اسکور67 میچز میں 36.50 کی اوسط سے بنایا، میک کولم نے اس فارمیٹ میں 2 سنچریاں اور 13 ففٹیز اسکور کی ہیں۔ دوسرے نمبر پر 1444 رنز کے ساتھ سری لنکن مہیلا جے وردنے موجود ہیں،زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ 1278 رنزساتویں، عمر اکمل 1220 رنزدسویں جبکہ شاہد آفریدی 1072 رنز کے ساتھ 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔