ایازلطیفقادرمگسی ودیگرسنگین جرائم میںملوث ہیںعاجزدھامراہ
قاسم آبادمیںدکانداروںسے بھتہ وصولی جعلی قوم پرستوںکاروزکامعمول ہے۔
عوام خوفزدہ نہیںہونگے،انکاپیپلزپارٹی سے اٹوٹ رشتہ ہے،احسان ابڑو. فوٹو:فائل
پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ سندھ کے صدرسینیٹر عاجز دھامراہ اور ڈویژنل صدر احسان ابڑو نے کہاہے کہ جب پورے پاکستان کے عوام سانحہ بلدیہ ٹاون اور سانحہ لاہور میں زندہ جل کرجاںبحق ہونیوالے سیکڑوں مزدوروںکے غم میں سوگوارتھے۔
،اس وقت ملک و قوم کے چنددشمن اورعوام کے مسترد کردہ عناصراپنے مزموم عزائم کی تکمیل اورسندھ وعوام کو مشکلات سے دوچارکرنے کیلیے ہڑتال کامکروہ کھیل کھیل رہے تھے جوقابل افسوس و مذمت ہے۔
سینیٹر عاجز دھامراہ اور احسان ابڑو نے الزام عاید کیا کہ ایاز لطیف پلیجو، ڈاکٹر قادر مگسی سمیت جیے سندھ کے تمام دھڑے قاسم آبادمیں مختلف سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں،جوخود لوٹ مارمیں ملوث ہووہ عوام کے حقوق کی حفاظت کیسے کرسکتے ہیں، قاسم آباد میں دکانداروں کو لوٹنا، بھتے کی وصولی ان جعلی قوم پرستوں کا روز کا معمول ہے ۔
سندھ کے عوام انکے مکروہ چہرے اور خطرناک عزائم سے واقف ہو چکے ہیں، سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی سے محبت کرنے اور ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے لیکن سندھ کے عوام ایسے لوگوں کے دہشت کاشکار نہیں ہونگے، انکا پی پی سے اٹوٹ رشتہ ہے جیسے سندھ کے جعلی قوم پرست، اپنی گردی سے ختم نہیں کر سکتے، انکی ہر دہشتگردی، عوام کوپی پی کے مزیدقریب لے آئیگی۔