جعلی ڈگری کیس عائلہ ملک کیخلاف مقدمے کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی

آئندہ تاریخ پرفریقین کے وکلاکوڈگری کیس پر دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ہے

آئندہ تاریخ پرفریقین کے وکلاکوڈگری کیس پر دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سول جج کاشف قیوم نے تحریک انصاف کی مرکزی رہنماعائلہ ملک کیخلاف ایف اے کی جعلی سندکیس کی سماعت24اپریل تک ملتوی کردی۔


آئندہ تاریخ پرفریقین کے وکلاکوڈگری کیس پر دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ہے،عدالت میں یہ مقدمہ سابق ایم این اے عائلہ ملک نے دائرکیاہے جس میں مؤقف اختیار کیاگیاکہ اس نے ایف اے کااپریل 1989میں خودامتحان دیا تھا اس کے بعدگریجویشن کی ہے ایجوکیشن بورڈراولپنڈی نے پنجاب میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہونے کے باعث سیاسی دباؤمیں اس کی سندکوجعلی قرار دیاہے،یہ بیان بورڈ کے کلرک سے دلوایاگیاجبکہ اس بابت کنٹرولر امتحانات جواب دینے کاپابندہے،بورڈکی مجاز اتھارٹی کوطلب کر کے اس کی سنددرست قراردی جائے جبکہ ایجوکیشن بورڈراولپنڈی نے اپنے جواب میں عائلہ ملک کی ایف اے کی سندجعلی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جس رول نمبر کاعائلہ ذکرکرتی ہے وہ جہلم کے پرائیویٹ طالب علم کاتھا وہ بھی فیل ہوگیاتھا،سند جعلی ہے،مقدمہ خارج کیا جائے اس سلسلے میں بورڈکے نتائج گزٹ اورپرائیویٹ طالب علم کی تصویراور مارک شیٹ کی نقل بھی عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔
Load Next Story