پولیس کی بے حسیجاں بحق شخص کے بھائی سے رشوت وصول
خرم جناح اسپتال سے واپس آرہاتھا،مائی کلاچی روڈپرپولیس موبائل نے روک کررقم بٹور لی۔
خرم جناح اسپتال سے واپس آرہاتھا،مائی کلاچی روڈپرپولیس موبائل نے روک کررقم بٹور لی، فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے محنت کش سعیدکے بھائی خرم نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کی لاش تلاش کرنے کے لیے گزشتہ3روزسے دربدرکی ٹھوکریں کھارہا ہے اورسخت تگ و دو کے بعدبھی اس کے بھائی کاکچھ پتہ نہیں چل رہا۔
جبکہ ڈی این اے کے نمونے بھی مہیاکردیے گئے ہیں،جمعرات کی شب جناح اسپتال کی مرتب کی جانے والی فہرستوں میں اپنے بھائی کانام ہونے کی امید لے اسپتال پہنچالیکن وہاں سے بھی ناامیدی کاسامناکرناپڑا ، اسپتال سے واسپسی پرملائی کلاچی روڈپر ایک پولیس موبائل نمبرSP-3667نے انھیں روک کرتلاشی لی اوراہلکاروں نے کہاکہ تم توشکل سے چرسی معلوم ہوتے ہو۔
پولیس اہلکاروں نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اورجیب میں موجود6سو روپے نکال کرچھوڑدیا۔ خرم نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کی تلاش میں وہ بدھ کواپنے پڑوسی کے بیٹے ڈینی کے ہمراہ اس کی موٹر سائیکل پر سول اسپتال گیا تھا اوربھائی کو تلاش کے بعد جب واپس آیا تونامعلوم ملزمان پڑوسی کی موٹر سائیکل چوری کر لی جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔