کراچی آتشزدگیبھتہ خوری سامنے نہیں آئیخواجہ اظہار
انکوائریاں مکمل ہونے دیں تمام سوالوں کے جوابات مل جائیں گے:شرمیلافاروقی ’’تکرار‘‘میں گفتگو۔
انکوائریاں مکمل ہونے دیں تمام سوالوں کے جوابات مل جائیں گے:شرمیلافاروقی ’’تکرار‘‘میں گفتگو، فوٹو: فائل
سندھ کے صوبائی وزیرایم کیوایم کے خواجہ اظہار الحسن نے کہاہے کہ گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی پاکستان کا 9/11 ہے۔
اس سانحے کی پولیس کی اب تک ہونے والی تحقیقات میںدہشت گردی یابھتہ خوری کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرارکے میزبان عمران خان کے پروگرام میں میزبان اور لوگوںکے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں استعفیٰ دینے پر وزیرصنعت رئوف صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں حالانکہ وہ کسی فیکٹری کو کام کی اجازت دینے والی آخری اتھارٹی ہوتے ہیںان سے پہلے لیبرڈپارٹمنٹ ،سول ڈیفنس سمیت سات محکمے ہوتے ہیںجواس کواجازت دیتے ہیں۔پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاکہ اس سانحہ کی چارالگ الگ تحقیقات ہورہی ہیں۔
ہماری توجہ اس پر مرکوز ہونی چاہیے کہ فیکٹری مالکان اور شہری اداروںکا کردار کیا تھا۔جس کرب سے لواحقین گزر رہے ہیں اس کووہی بہتر جانتے ہیںجن پر یہ سانحہ گزراہو۔ ہم ان کا روزگاران کو دلائیں گے۔ انھوںنے کہا کہ لواحقین کو بہت جلد معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔ یہ حقیقت ہے کہ سوک ادارے ناکام رہے ہیں ۔ انکوائریاں مکمل ہونے دیں تمام اٹھنے والے سوالوں کے جوابات مل جائیں گے۔