5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ پھیلانے والا 3 رکنی گروہ گرفتار
ملزمان صادق آباد سے 2 لاکھ روپے کے عوض 10 لاکھ روپے کے جعلی 5 ہزار روپے کے نوٹ لاتے تھے، ایس ایچ او سمن آباد
—فائل فوٹو
سمن آباد پولیس نے 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ پھیلانے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او سمن آباد فیصل رفیق نے بتایا کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے 3 ملزمان اعجاز احمد ، حارث اور سعید خان کا آبائی تعلق صادق آباد اور ہزارے سے ہے اور ان کے قبضے سے پولیس نے 5 ہزار روپے کے 184 جعلی نوٹ برآمد کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان ملک شاپ ، پرچون ، جنرل اسٹور اور بیکری سمیت چھوٹے دکاندار کو ٹارگٹ بناتے تھے جبکہ انہوں نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ وہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے 2 لاکھ روپے کے عوض 10 لاکھ روپے کے جعلی 5 ہزار روپے کے نوٹ حاصل کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کراچی آکر روزانہ کی بنیاد پر مخلتف دکانوں پر 4 سے 5 جعلی نوٹ چلا دیتے تھے جبکہ ملزمان کا گروہ کافی عرصے سے جعلی کرنسی پھیلانے کا کام کر رہا ہے اور پہلی بار گرفتار ہوئے ہوا ہے۔