سانحہ بلدیہ پرسندھ حکومت کومستعفی ہوناچاہیے تھا منورحسن

گارمنٹ فیکٹری میں 300 افرادکی ہلاکت بھتے کا شاخسانہ ہے، مظاہرے سے خطاب۔

گارمنٹ فیکٹری میں 300 افرادکی ہلاکت بھتے کا شاخسانہ ہے، مظاہرے سے خطاب, فوٹو: ایکسپریس

جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ بلدیہ کی گارمنٹ فیکٹری میں رونما ہونے والے واقعے کے بعد صوبائی حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔


بلدیہ میں 300 افراد کی ہلاکت بھتے کا شاخسانہ ہے، قرآن پاک نذر آتش کرنا،توہین آمیزخاکے اور فلم بنانا امریکا اورمغرب کی کھلی دہشت گردی ہے حکومت امریکی سفیر کو فی الفور ملک بدرکرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے امریکامیں توہین رسالتؐ پرمبنی فلم کے اجراکیخلاف جماعت اسلامی کے تحت ملک گیریوم احتجاج کے سلسلے میں میٹرک بورڈآف نارتھ ناظم آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

منورحسن نے کہاکہ خود کومہذب کہلانے والے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کررہے ہیں،دنیا کا امن امریکا کی وجہ سے خطرے میں پڑ چکا ہے، مسلمان پرامن ہیں اور دلیل کی بنیاد پربات کرتے ہیں،توہین آمیز خاکے بنانے والے ہی اصل دہشت گرد ہیں، بلدیہ کی گارمنٹ کی فیکٹری میں 3 سوافراد کی ہلاکت بھتے کا شاخسانہ ہے۔ توہین رسالتؐ پرلیبیا ' مصر اوریمن میں مسلمانوں نے جس ردعمل کا اظہار کیا ہے وہ ایمانی غیرت کا تقاضا ہے۔
Load Next Story