وزارت خزانہ کاایمنسٹی اسکیم کے مسودے پراعتراض

وفاقی وزیرخزانہ نے پیرکوایف بی آرحکام کااعلی سطح کااجلاس طلب کرلیا۔

وفاقی وزیرخزانہ نے پیرکوایف بی آرحکام کااعلی سطح کااجلاس طلب کرلیا, فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی طرف سے بھجوایاجانیوالا ایمنسٹی اسکیم کا مسودہ اعتراض لگاکر واپس بھجوادیاہے ۔


وزارت خزانہ کے سینئرافسر نے بتایاکہ مسودے پرمتعدد اعتراضات اٹھائے ہیں،اس سلسلے میں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نے پیرکو ایف بی آرحکام کا اعلی سطح کااجلاس طلب کیا ہے جس میں چیئرمین ایف بی آر اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کریںگے اورایمنسٹی اسکیم کے مسودے کے بارے میں وفاقی وزیرخزانہ کو تفصیلی بریفنگ دینگے۔اجلاس میں رواںمالی سال کے پہلے ڈھائی ماہ کے دوران حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں سمیت ایف بی آر کی مجموعی کارکردگی کے بارے بھی آگاہ کرینگے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے مسودے کے تحت دو فیصدسے کم ٹیکس کی شرح پراربوں روپے مالیت کا کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کی تجویزدی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں اورزیادہ سے زیادہ دولت کودستاویزی بنایا جاسکے جس سے ٹیکس ٹوجی ڈی پی اور ٹیکس وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔
Load Next Story