مستونگ میں مزدوروں کے قتل کیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈائون ہڑتال

تجارتی مراکز بند،ٹریفک معمول سے کم رہی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

تجارتی مراکز بند،ٹریفک معمول سے کم رہی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، فوٹو: فائل

مستونگ میںجمعرات کو 10 بے گناہ پشتون مزدوروںکوقتل کرنے کے واقعے کے خلاف جمعہ کوکوئٹہ میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال رہی۔


ہڑتال کی کال پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے دی گئی تھی ، تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، شہر میں ٹریفک بھی معمول سے کم رہی،کسی بھی علاقے سے دکانیں زبردستی بند کرانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
Load Next Story