پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30ویں قسط بھی ادا کردی

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک

اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کرنے کے بعد اب 958 ایس ڈی آر کی ادائیگیاں باقی ہیں جو ستمبر 2015 تک کی جائیں گی۔ آئی ایم ایف کوجولائی2011 سے اب تک 7.01 ارب ڈالر ادا کیے گئے جن میں سے 6.066 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرضوں کی مد میں دیے گئے۔
Load Next Story