اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلیے موٹر سائیکل اسکواڈ قائم

اہلکاربلٹ پروف جیکٹس ، جدید اسلحے اور وائرلیس سیٹ کے ساتھ ڈیوٹی کریں گے

ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نرسری پر مددگار15 چوکی کے افتتاح کے بعد دعا کر رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

LANDI KOTAL:
ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے زون ایسٹ میں موٹر سائیکل اسکواڈ کا افتتاح کیا۔


اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ اور ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ بھی موجود تھے ، موٹر سائیکل اسکواڈ کا دفتر نرسری پل کے نیچے قائم ٹریفک پولیس چوکی کے ساتھ بنایا گیا جبکہ مذکورہ اسکواڈ کی نگرانی اے ایس پی فیروز آباد کریں گے،موٹر سائیکل اسکواڈ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے اور بالخصوص تنگ گلیوں کے علاوہ سڑکوں پر رش کے دوران کسی بھی واردات کو ناکام بنانے کے لیے علاقہ پولیس موبائل موقع پر نہیں جاپاتی جسے مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی طور پر 20 موٹر سائیکلوں کا اسکواڈ تیار کیا ہے جس میں 40 جوان شامل ہیں ۔

جو مکمل بلٹ پروف جیکٹس ، جدید اسلحے اور وائرلیس سیٹ کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے اور ان کے پاس پٹرول کارڈ بھی ہوگا ، مذکورہ موٹر سائیکل اسکواڈ جمشید کوارٹرز ڈویژن ، گلشن ڈویژن اور شاہ فیصل ڈویژن کے 20 بیٹ پر 10 گھنٹے روزانہ گشت اور پیٹرولنگ کریں گے جبکہ ہر بیٹ میں 2 موٹر سائیکل جن پر 4 جوان موجود ہونگے جو اپنی بیٹ میں گشت کریں گے ، اس موقع پر کراچی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ موٹر سائیکل اسکواڈ کے گشت سے اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی آئیگی ۔
Load Next Story