پولیس نے مختلف علاقوں سے128 ملزمان گرفتار کرلیے
صدر پولیس نے مقابلے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا
صدر پولیس نے مقابلے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ فوٹو: فائل
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے اور اسنیپ چیکنگ کے دوران128 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیو کراچی چوہدری محمد افضل نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 2 ملزمان ذیشان اور کاشف عرف منا کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون ، نقد رقم اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔
صدر پولیس نے مبارک شہید روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان نواب علی ، ارشد ، قدیر حسین اور نوید کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں ، موبائل فون ، نقد رقم اور 4 ٹی ٹی پستول برآمد کر لی، پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں 24گھنٹے کے دوران 122ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔