ویسٹ انڈین اننگز کے آخری 3 اوورز نے میچ پاکستانی پہنچ سے دور کر دیا
17اوورز کے اختتام تک کیریبیئن سائیڈ نے5 وکٹ پر 107رنز بنائے تھے،اس وقت ایسا محسوس ہواکہ گرین شرٹس کو آسان ہدف ملے گا۔
17اوورز کے اختتام تک کیریبیئن سائیڈ نے5 وکٹ پر 107رنز بنائے تھے، اس وقت ایسا محسوس ہواکہ گرین شرٹس کو آسان ہدف ملے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
ویسٹ انڈین اننگز کے آخری 3 اوورز نے میچ پاکستانی پہنچ سے دور کر دیا، اس دوران18گیندوں پر 59 رنز بنے۔
17اوورز کے اختتام تک کیریبیئن سائیڈ نے5 وکٹ پر 107رنز بنائے تھے، اس وقت ایسا محسوس ہواکہ گرین شرٹس کو آسان ہدف ملے گا جو وہ آرام سے حاصل کر لیں گے، مگر قسمت کو یہ منظور نہ تھا، 18 ویں اوور میں براوو نے عمر گل کو 2چھکوں اور ایک چوکے کا تحفہ دیتے ہوئے21 رنز بٹورے، اگلے اوور میں سعید اجمل بھی رنز کا طوفان نہ روک سکے اور 24 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی، براوو نے 2 چھکے جبکہ سیمی نے ایک چھکا اور چوکا لگایا، اننگز کے آخری اوور میں سہیل تنویر نے14 رنز دیے، سیمی نے ایک چھکا اور چوکا رسید کیا۔ یوں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوور میں 6 وکٹ پر 166 کا بہتر مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب رہی۔