ورلڈ ٹی 20 حفیظ کامران اکمل اور شعیب ملک بدترین ناکامی کا شکار

حفیظ نے4میچز میں13.75 کی اوسط سے55 رنز اسکور کیے،19ان کی سب سے بڑی اننگز تھی۔

حفیظ نے4میچز میں13.75 کی اوسط سے55 رنز اسکور کیے،19ان کی سب سے بڑی اننگز تھی۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستانی کپتان محمد حفیظ، کامران اکمل اور شعیب ملک بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔


حفیظ نے4میچز میں13.75 کی اوسط سے55 رنز اسکور کیے،19ان کی سب سے بڑی اننگز تھی، کامران نے اتنے ہی میچز میں12کی ایوریج سے48رنز بنائے، اس میں31کی اننگز بھی شامل رہی، شعیب 4میچز میں 52رنز بنا سکے، ان کی اوسط17.33 اور بڑا اسکور26تھا، صہیب مقصود بھی فلاپ ثابت ہوئے اور15کی ایوریج سے45 رنز بنائے، شاہد آفریدی نے 22.66 کی اوسط سے 68رنز اسکور کیے، احمد شہزاد 138 اور عمر اکمل 128رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بولرز بھی کچھ خاص پرفارم نہ کر سکے، عمر گل نے 6 جبکہ آفریدی،ذوالفقار بابر اور سعید اجمل نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story