بیٹر پرفارم نہیں کریں گے تو یوسف سے ہی پوچھا جائے گا آفریدی

بابر سینئرز کے بجائے باہر سے مشورے لینے لگے تو مسائل ہوں گے، سابق کپتان

بابر سینئرز کے بجائے باہر سے مشورے لینے لگے تو مسائل ہوں گے، سابق کپتان۔ فوٹو: اے ایف پی

محمد یوسف کی دامن بچاؤ پالیسی پر شاہد آفریدی نے طنز کیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی ناقص فارم کے حوالے سے سوال پر کہا تھا کہ مجھے ٹیم کے ساتھ 8یا 10ماہ ہوئے ہیں،ایک چیز واضح ہے کہ ہر بندہ اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرے گا،میں کسی کی ڈومین میں نہیں جاؤں گا اور وہ نہ میری میں آئے گا، یہ سوال میری ڈومین میں نہیں آتا۔


شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد یوسف ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہی ہیں ناں؟ ظاہر ہے کہ بیٹر پرفارم نہیں کریں گے تو ان سے ہی پوچھا جائے گا،یہ تو ان کی ہی ڈومین بنتی ہے، رضوان کی جگہ کسی دوسرے کو موقع دیا جائے، میں یہ نہیں کہتا ان کو ڈراپ کردیں مگر آرام ضرور دیا جائے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ قیادت کا مقصد سب کو یکجا رکھنا ہے، اپنے پلانز پر سینئرز کے ساتھ بات کریں،اگر آپ باہر سے مشورے لینے لگیں گے تو مسائل ہوں گے۔
Load Next Story