33 سفارتخانوں میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ نظام لگایا جائیگا
حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا‘ چیف جسٹس نے علمدرآمد رپورٹ مانگ لی
حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا‘ چیف جسٹس نے علمدرآمد رپورٹ مانگ لی۔ فوٹو: فائل
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ کم ازکم شعبہ تعلیم کی حد تک معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
یہ آبزرویشن انھوں نے گزشتہ روز بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی تقرری کے بارے میں ایک فیصلے پر نظرثانی مقدمے میں دی، چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹر سید خواجہ علقمہ کی تقرری غیر قانونی ہے تو ہائیکورٹ جائزہ لے گی، سپریم کورٹ نے تقرری کا حکم اس لئے دیا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے سمری گورنرکو بھیجی اورگورنر نے تین مہینے تک منظوری نہیں دی ، معاملہ وزیر اعلیٰ اورگورنر کے درمیان سیاست کی بھینٹ چڑھا تھا اور عدالت کا فیصلہ تھا کہ کم ازکم تعلیم کے معاملے میں تو سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کومشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی سہولت نہ ملنے پرلئے گئے ازخودنوٹس کیس میں عدالت کوحکومت کی جانب سے بتایاگیاکہ بیرون ملک33 سفارتخانوں میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ سسٹم مرحلہ وار نصب کیا جائیگا،۔