لاپتہ شخص کیس میں سپریم کورٹ کااٹارنی جنرل کونوٹس

حکومت ملاقات کے بارے میں رپورٹ کل جمعرات کوسپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

حکومت ملاقات کے بارے میں رپورٹ کل جمعرات کوسپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ سے 3 سال قبل لاپتہ حبیب الرحمن کے مقدمے میں اٹارنی جنرل اور ناصرالملک اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو آمنہ مسعود جنجوعہ اور لاپتہ شخص کے بھائی پیش ہوئے۔


انھوں نے عدالت کو بتایا کہ حبیب الرحمان کو13مارچ2011 کواٹھایا گیا، ایف آئی آر29 اپریل 2011کو تھانہ سیالکوٹ کینٹ میں درج کرائی گئی مگر اس کا تاحال کوئی پتہ نہیں اور پولیس نے بھی کوئی پیشرفت نہیں کی ۔لاپتہ شخص کے بھائی نے کہاکہ ہم 3 سال سے دھکے کھا رہے ہیں مگرکہیں شنوائی نہیں ہو رہی، جسٹس ناصرالملک نے کہاکہ ہم نے نوٹس آپ کے دھکے ختم کرنے کے لیے ہی جاری کیے ہیں،عدالت اس کیس پرمزید سماعت 8اپریل کوکرے گی ۔آن لائن کے مطابق راولپنڈی سے لاپتہ تاسیف ملک سے ان کے اہلخانہ کی کوہاٹ میں ملاقات کرادی گئی، حکومت ملاقات کے بارے میں رپورٹ کل جمعرات کوسپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔
Load Next Story