فیملی سرکل ٹینس جینا نے سرینا ولیمز کا’’جینا‘‘ دوبھر کر دیا
جواں سال کھلاڑی نے دفاعی چیمپئن کو اپ سیٹ شکست دے دی، سورانا کرسٹیا کو تیلینا پریرا نے پچھاڑ دیا۔
جواں سال کھلاڑی نے دفاعی چیمپئن کو اپ سیٹ شکست دے دی، سورانا کرسٹیا کو تیلینا پریرا نے پچھاڑ دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
فیملی سرکل کپ ٹینس میں سلواکیہ کی غیرمعروف پلیئر جینا سیپلووا نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا جینا دوبھر کر دیا۔
جواں سال کھلاڑی نے دفاعی چیمپئن کو اپ سیٹ شکست دے دی، دن کا دوسرا حیران کن نتیجہ سورانا کرسٹیا کی ناکامی رہی، انھیں برازیلین کھلاڑی تیلینا پریرا نے پچھاڑ کر تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا، سمانتھا اسٹوسر، ایوگینے بوچارڈ اور لوسیا سفارووا نے بھی پیشقدمی جاری رکھی۔ تفصیلات کے مطابق2 مرتبہ کی چیمپئن سرینا ولیمز کیلیے ایونٹ کا آغاز انتہائی غیرمتوقع رہا، انھیں دوسرے راؤنڈ میں سلواکیہ کی غیرمعروف پلیئر جینا سیپلووا نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 ، 6-4 سے شکست دے دی، عالمی درجہ بندی میں جینا کا نمبر78 ہے، 20 سالہ پلیئر نے 17 مرتبہ کی گرینڈ سلم فاتح کو84 منٹ کے مقابلے میں زیر کرلیا، اس ناکامی کے ساتھ ہی امریکی سپر اسٹار کی مسلسل 15 میچز میں کامیابیوں کا سلسلہ بھی رک گیا۔
انھوں نے 2012 ، 2013 اور2008 میں فیملی سرکل کپ اپنے نام کیا تھا، 32 سالہ سرینا ولیمز نے اس مقابلے میں 4 ایسز لگائیں لیکن ان سے تین ڈبل فالٹس بھی سرزد ہوئیں، وہ اپنی دوسری سروس پر 28 میں سے محض12 پوائنٹس ہی جیت پائیں، اس کے برعکس جینا نے پہلی سروس پر 55 فیصد جبکہ مجموعی طور پر 136 میں 71 پوائنٹس حاصل کیے،ناکامی کے بعد سرینا نے کہا کہ میں اس مقابلے میں ذہنی طور پر تھک گئی تھی، میں شدید تھکاوٹ کا شکار ہوں اور اب مجھے کچھ ہفتے کھیل سے دور رہ کر آرام کرنا ہوگا،کلے کورٹ میں بھرپور واپسی کیلیے یہ میرے حق میں بہتر ہوگا، انھوں نے مزید کہا کہ مجھے جینا کے کھیل کا قطعی اندازہ نہیں تھا لیکن وہ اچھا مقابلہ کرنے والی پلیئر ہے، دوسری جانب جینا نے سال کا بڑا اپ سیٹ کیا، وہ پہلی مرتبہ امریکی پلیئر کے مدمقابل آئی تھیں، جینا نے اس سے قبل رواں برس دوحا میں اس وقت کی عالمی نمبر16 سمانتھا اسٹوسر کو شکست دی جو سرینا کو مات دینے سے قبل ان کے کریڈٹ پر بڑی فتح شمار ہوتی تھی، انھوں نے چینی شہر شینزان میں منعقدہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی، جو کسی بھی ایونٹ میں اب تک ان کی بہترین پرفارمنس ہے۔
وہ آئندہ ماہ اپنی 21ویں سالگرہ منائیں گی، انھوں نے پہلے راؤنڈ میں ایک اور امریکی پلیئر میلینی اوڈین کو بھی ٹھکانے لگایا تھا۔دن کا دوسرا بڑا اپ سیٹ سورانا کرسٹیا کی شکست رہی، رومانیہ سے تعلق رکھنے والی 8 سیڈ کرسٹیا کو برازیلین کھلاڑی تیلینا پریرا نے 3-6،6-3 اور7-6(7/0) سے مات دی، وینس ولیمزپہلی آزمائش میں سرخرو ہوگئیں، انھوں نے 2گھنٹے کی بھرپور کشمکش میں جمہوریہ چیک کی باربورا زاہلووا اسٹرائیکووا کو 6-3 ، 0-6 اور7-5 سے قابو کرلیا۔2010 کی چیمپئن7 سیڈ سمانتھا اسٹوسر نے قازقستان کی یاروسلوا شیوڈووا کو 6-3 ،5-7 اور6-1 سے پچھاڑ کر تیسرے راؤنڈمیں جگہ بنالی، 9 سیڈ جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا کو فرنچ حریف ورجینیا روزانو پر2-6،6-4 اور6-4 سے ہراکر تیسرے راؤنڈ میں پہنچادیا، 6 سیڈ کینیڈین پلیئر ایوگینے بوچارڈ نے روسی حریف ایلیا کدریتسوا کو 6-2 اور6-0 سے زیر کرلیا۔