کراچی پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا ملزم گرفتار
واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد، گرفتار و مفرور ملزمان پہلے بھی جیل جا چکے ہیں
گرفتار ملزم دلاور نے دیگر ساتھیوں شاکر اور ارسلان کے ساتھ مل کر اسلحہ کے زور پر واردت کی تھی
کراچی : عزیز بھٹی پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے حساس ادارے کی ٹیم کے ساتھ خفیہ اطلاع و تکنیکی ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلاور ولد محمد عمر کو گرفتار کیا، جس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 16 نومبر کو ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں بینک سے رقم لے کر جانے والوں سے 50 لاکھ روپے کی رقم چھینی تھی۔
گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں شاکر اور ارسلان کے ساتھ مل کر اسلحہ کے زور پر واردت کی تھی۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں کیش چھین کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔ ملزم سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزم دلاور کا دوسرا ساتھی ارسلان پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے جب کہ تیسرے ملزم شاکر کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار و مفرور ملزمان قتل ، اقدام قتل ، اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار کیے گئے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔