ورلڈ ٹی 20علیم ڈار مینز سیمی فائنلز میں تقرری سے محروم رہ گئے

پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری ڈیوڈ بون، رچرڈ کیٹل برو اور روڈ ٹکر آن فیلڈ جبکہ اسٹیو ڈیوس تھرڈ امپائر ہونگے۔

پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری ڈیوڈ بون، رچرڈ کیٹل برو اور روڈ ٹکر آن فیلڈ جبکہ اسٹیو ڈیوس تھرڈ امپائر ہونگے۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے سیمی فائنلز کیلیے میچ ریفری اور امپائرز کا اعلان کردیا۔


پاکستانی علیم ڈار تقرری سے محروم رہ گئے، انھیں ویمنز میچ میں ذمہ داری سونپی گئی ہے، جمعرات کو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری ڈیوڈ بون، رچرڈ کیٹل برو اور روڈ ٹکر آن فیلڈ جبکہ اسٹیو ڈیوس تھرڈ امپائر ہونگے، بروس آکسنفورڈ چوتھے امپائر کے فرائض انجام دینگے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جمعے کو شیڈول دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری رنجن مدوگالے، فیلڈ امپائرز کماردھرما سینا اور ای ین گولڈ ، تھرڈ امپائر بروس آکسنفورڈ اور فورتھ آفیشل کیٹل برو ہوںگے۔ فائنل کے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Load Next Story