مشرف کو بانڈ بھرنے کی پیشکش نہیں کی پرویز رشید

احمد رضا قصوری سابق صدر کی توجہ حاصل کرنے کیلیے بے پر کی اڑا رہے ہیں

وزیراعظم نے مشاورت کی لیکن سب کی رائے تھی کہ حکومت کا کام کسی کو پھنسانایا بچانانہیں ہوتا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پرویز مشرف کو بانڈ بھرنے کی پیشکش نہیں کی' احمد رضا قصوری جھوٹ بول کر پھر سے مشرف کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


احمد رضا قصوری شدید صدمے سے دوچار ہیں کیونکہ مشرف نے قصوری کو قانونی ٹیم سے نکال دیا، اس لیے وہ اب بے پر کی اڑا رہے ہیں، میاں نواز شریف نے سب سے مشاورت کی لیکن سب کی ایک ہی رائے تھی کہ حکومت کا کام کسی کو پھنسانا اور نہ ہی بچانا ہوتا ہے، ہم دعاگو ہیں کہ اللہ مشرف کی والدہ کو صحت دے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مشرف کے وکلا نے غلطی کی کہ جب وہ ٹرائل کورٹ میں گئے تو وہاں انھوں نے درخواست دائر کردی کہ انہیں ای سی ایل سے نکالا جائے، وہ باہر جانے کی اجازت مانگتے۔
Load Next Story