کراچی مختلف علاقوں میں فائرنگ 2 مغویوں سمیت 4 افراد ہلاک
اورنگی میں فائرنگ سے متحدہ کا ذمے دار زخمی،حملہ آور بھی مارا گیا،منظورکالونی میں دکان کا مالک نشانہ بنا
منگھوپیرمیں ملزمان مغویوں کو لائے، ہاتھ پشت پر بندھے تھے،گولیاں مارکرفرار،بچہ بھی زد میں آگیا،کورنگی کے قبرستان سے لاش ملی۔ فوٹو: فائل
مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں2 مغوی سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب واقع چاؤلہ سیمنٹ ڈپو پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان کامالک 24سالہ اسد چاؤلہ ہلاک ہوگیا۔
ایس ایچ او بلوچ کالونی انسپکٹر غضنفر کاظمی نے بتایا کہ مقتول محمود آباد 6نمبر کا رہائشی اورغیر شادی شدہ تھا جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ بھتے کا تنازع معلوم ہوتاہے، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی ، منگھوپیر کے علاقے ایم پی آر کالونی مدنی کانٹا اور رئیس سینٹر کی درمیانی سڑک پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا، منگھو پیر تھانے کے ڈیوٹی افسر اشرف نے بتایا کہ مقتولین کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے تھے اور دونوں مغویوں کو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان اپنے ہمراہ لائے اور فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، مقتولین کی عمر28اور 34سال کے درمیان ہے جس میں سے ایک کو 8جبکہ دوسرے کو11گولیاں ماری گئی ہیں۔
مقتولین نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے ، ہیڈ محرر ارشد کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کے زد میں آکر رکشے میں سوار ایک 10سالہ بچہ عطا اﷲ بھی زخمی ہوگیا تاہم ڈیوٹی افسر اشرف کے مطابق جب پولیس عباسی شہید اسپتال پہنچی تو زخمی بچہ وہاں سے جاچکا تھا، پولیس نے لاشیں شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کردیں ۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر6-E میں بلال مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے38 سالہ ندیم احمد عرف تھلے والا شدید زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلیے قطر اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگیا جبکہ ندیم عرف تھلے کو انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن تنویر مراد کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والا ندیم تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ131 کا علاقائی ذمے دار ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی تعداد3 تھی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا شخص حملہ آور تھا جو کہ دوران علاج ہلاک ہوگیا، جیکسن کے علاقے کیماڑی ڈاک خانے کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے2 افراد 24سالہ ابراہیم اور30 سالہ ضیا الدین زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا، ملیر ملوک ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ رزاق زخمی ہوگیا ۔ کورنگی سیکٹر 51سی کے قبرستان سے ایک تشدد زدہ لاش ملی جسے تشدد کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔