ایفی ڈرین کیس میں28اپریل کوفردجرم عائدکی جائیگی
یوسف گیلانی، مخدوم شہاب فیملیز کے اثاثے ضبط کرنیکی درخواستوں پر سماعت ملتوی
عدالتی دائرہ اختیار ہائیکورٹ میں چیلنج ہونے کے باعث کیس میں مزید کارروائی نہ ہوسکی فوٹو : فائل
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفی ڈرین کا9 ہزارکلو غیر قانونی کوٹا لیکر2 ارب روپے میں ایران سمگل کرنے میں ملوث سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی، عنصر فاروق، افتخار بابر، کرنل طاہر الودود، اسد حفیظ، شیخ انصار، عبدالستار سوہرانی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔
آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق وفاقی وزیر سمیت3ملزمان غیر حاضر تھے۔ ان تمام ملزمان یوسف رضاگیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی، عبد القادرگیلانی اور مخدوم شہاب کے اہلخانہ کے خلاف مبینہ منشیات اسمگلنگ سے بنائی گئی جائیداد اور بنک بیلنس بحق سرکار ضبط کرنے کی درخواستوںکی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے مقدمے کے اشتہاری ملزم سابق سیکریٹری صحت خوشنود اختر لاشاری کی ضبط شدہ جائیداد بحال کرنے کی درخواست کی سماعت بھی اسی تاریخ تک ملتوی کر دی۔ این این آئی کے مطابق عدالتی دائرہ اختیار ہائیکورٹ میں چیلنج ہونے کے باعث کیس میں مزید کارروائی نہ ہوسکی۔