علی عباس کا پہلا میوزک البم ’’عشق کمال‘‘ بھارت میں ریلیزکردیاگیا
میرے گیتوں کوسراہا جانا اعزاز سے کم نہیں، البم کو پاکستان میں بھی پذیرائی ملے گی، علی عباس
ممبئی: پاکستانی گلوکار علی عباس کی البم’’ عشق کمال‘‘ کی ریلیز کے موقع پر بھارتی گلوکارہ ہرش دیپ کور‘ کویتا سیٹھ‘ علمت عزیز اور دیگر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
گلوکارعلی عباس کا پہلا میوزک البم ''عشق کمال'' بھارتی کمپنی نے ریلیز کر دیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روزممبئی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں بھارتی میوزک انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ معروف غزل گائیک طلعت عزیز، انوپ جلوٹا سمیت دیگرنے علی عباس کی گائیکی کوسراہا اوران کوپہلے البم کی ریلیز پرمبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کااظہارکیا۔ البم کی ریلیزنگ تقریب میں علی عباس نے جہاں اپنی شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، وہیں ان کے البم کے وڈیو بھی دکھائے گئے۔
'' ایکسپریس''سے ممبئی میں فون پر گفتگو کرتے ہوئے علی عباس نے بتایاکہ البم کی لانچنگ تقریب میں بہت سی معروف شخصیات نے شرکت کی اوران کی جانب سے میرے گیتوںکو سراہا جانا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ البم میں تمام عمر کے لوگوں کے لیے گیت شامل کیے گئے ہیں اورمجھے امید ہے کہ جب اس البم کوپاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں ریلیز کیاجائے گاتواس کازبردست رسپانس سامنے آئے گا۔