معیاری کہانیاں فنکاروں کومقبول بناتی ہیں مائرہ خان
پاکستانی فنکاراپنے کام سے خود کومنوارہے ہیں،انڈسٹری کاحصہ ہونے پر خوش ہوں
پاکستانی فنکاراپنے کام سے خود کومنوارہے ہیں،انڈسٹری کاحصہ ہونے پر خوش ہوں۔ فوٹو: فائل
اداکارہ مائرہ خان نے کہاہے کہ معیاری کہانیاں فنکاروں کومقبول بناتی ہیں دراصل فنکار ڈرامے کی کہانی کی وجہ سے دیکھا اور جاناجاتاہے میں نے اپنے کیرئیرمیں دوایسے ڈراموں میں کام کیاہے ۔
جس نے میری زندگی بدل دی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مائرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاراپنے کام سے خود کومنوارہے ہیں میرے لیے یہ بات خوشی کی ہے کہ میں اس انڈسٹری کاحصہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں فلم اورمیوزک انڈسٹری کے لوگوں نے بھی اپنے حصے کادیاجلانے کی کوشش کی ہے اورآج ہماراکام دنیامیں نظرآتاہے جب بھی کبھی پاکستان سے باہرکسی دوست سے بات ہوتی ہے توپاکستانی ڈرامے کی کامیابی کاذکرضرورآتاہے۔