مقامی حکومتیں سہولتیں پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں گورنر

آئندہ نشاندہی کردہ بے ضابطگیوں کا اعادہ نہیں ہونا چاہیے،ڈی جی آڈٹ کو ہدایت

آئندہ نشاندہی کردہ بے ضابطگیوں کا اعادہ نہیں ہونا چاہیے،ڈی جی آڈٹ کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے مقامی حکومتوںمیں مالی نظم و ضبط اورگڈ گورننس پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکومتیں نچلی سطح تک سہولتیں پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔


ان میں شفافیت اور بہتر نظم و نسق کے ساتھ ہی مطلوبہ مقاصدحاصل کیے جاسکتے ہیں، وہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ لوکل کونسلز سندھ محمد علی شاہ بخاری کی جانب سے مقامی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹس پیش کیے جانے کے موقع پر بات چیت کررہے تھے،ڈی جی آڈٹ نے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ کو مالی سال 2011-12 ء اور 2012-13 کی 18,18 مختلف رپورٹس پیش کیں ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے ہدایت کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ نشاندہی کردہ بے ضابطگیوں کا اعادہ نہیں ہوگا اور مالی ڈسپلن کو یقینی بنایا جائیگا ۔
Load Next Story