قومی ویمنز ہاکی واپڈا نے 7 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
آرمی نے پنجاب کلرز کو مات دے کر تیسری پوزیشن پائی، بلوچستان نے فیئرپلے ٹرافی حاصل کرلی
کراچی:قومی ویمنز ہاکی چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم واپڈا کی پلیئرز ٹرافی تھامے خوشیاں منارہی ہیں۔ فوٹو: اطہر خان/ایکسپریس ٹریبیون
پاکستان واپڈا نے روایتی حریف پاکستان ریلوے کو2-0 سے شکست دے کر مسلسل7ویں مرتبہ قومی ویمنز ہاکی چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
آرمی نے پنجاب کلرز کو مات دیکر تیسری پوزیشن پائی، بلوچستان نے فیئرپلے ٹرافی حاصل کرلی، فائنل کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض الدین پیرزادہ نے انعامات تقسیم کیے ۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی پر28 ویں قومی ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا، ریلوے نے گول کرنے کے متعدد سنہری مواقع ضائع کیے، فیڈریشن کی جانب سے30 سال سے زائد العمر کھلاڑیوں پر عائد پابندی کے سبب 6 اہم کھلاڑیوں کے بغیر ایونٹ میں شریک واپڈا کی ماریہ صابر نے کھیل کے23ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کوبرتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا۔
63ویں منٹ میں امبرین ارشد نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو2-0 کی سبقت دلادی جو حتمی ثابت ہوئی۔ قبل ازیں پاکستان آرمی نے پنجاب کلرز کو 9-1 سے قابو کرکے تیسری پوزیشن پائی، شمشاد بشیر نے 5، ساحل ملک نے 2 جبکہ عائشہ بشیر اور اقرا جاوید نے1،1 گول کیا۔ حریف ٹیم کا واحد گول عدیبہ بٹ نے بنایا۔ مہمان خصوصی ریاض پیرزادہ نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے10 لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا، پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن رانا مجاہد علی خان نے ویمن ونگ کو 12لاکھ روپے کا چیک دیا۔ تقریب میں پی ایس بی کے اخترنوازگنجیرا، پی ایچ ایف ویمن ونگ کی صدر خوش بخت شجاعت، سیکریٹری تنزیلہ عامر چیمہ، سندھ سیکریٹری ارم بخاری، کے ایچ اے کے سیکریٹری محمد فاروق خان، اولمپیئن اصلاح الدین، حسن سردار، افتخارسید، شاہد علی خان، محمد شفیق اور دیگر بھی موجود تھے۔