حنیف محمد کو 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا گیا
کینسر جیسے موذی مرض کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کا قرض اتر جائے گا، سابق قائد
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض الدین پیر زدہ حنیف محمد کو 50لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کو حکومت کی جانب سے50 لاکھ روپے کا چیک پیش کر دیا گیا، انھوں نے اس پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اب کینسر جیسے موذی مرض کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کا قرض اتر جائے گا۔
کرکٹ لیجنڈ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میرے نام سے اکیڈمی قائم کرنے کے لیے زمین کی فراہمی کا اعلان بھی قابل فخر ہے، اگر صحت نے اجازت دی تو ہونہار اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو تربیت دے کر مستقبل کے اسٹارز تیارکرنے کی کوشش کروں گا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض الدین پیر زادہ نے حنیف محمد کی رہائشگاہ پہنچ کر انھیں حکومت پاکستان کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا اور وزیر اعظم کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وفاقی وزیر کے مطابق نواز شریف نے کرکٹ کے میدان میں عظیم کارنامے انجام دینے پر حنیف محمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے قومی ہیروز کی ہرممکن مدد اور اعانت کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے حنیف محمد کرکٹ اکیڈمی کے لیے سرکاری قطعہ اراضی بھی دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ایس بی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل اختر گنجیرا، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر محم الدین منگریو اور حنیف محمد کے صاحبزادے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد بھی موجودتھے۔