بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم کی خراب کارکردگی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

شرمناک پرفارمنس کے اسباب جاننے کیلیے باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی.

شرمناک پرفارمنس کے اسباب جاننے کیلیے باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی.۔ فوٹو وکی پیڈیا / فائل

لاہور:
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی ایشیا کپ کے بعد ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔


شرمناک پرفارمنس کے اسباب جاننے کیلیے باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی، ان 2 ایونٹس میں بنگال ٹائیگرز کو اپنے سے کہیں زیادہ ناتجربہ کار افغانستان اور ہانگ کانگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف سلیکٹر اور کپتان میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، ٹیم منیجرز نے اس حوالے سے اپنی رپورٹس بورڈ کے سپرد کردیں، ان کا جلد ہونے والی میٹنگ میں جائزہ لیا جائے گا۔
Load Next Story